اپنی اونلاین حفازت خود کرنے کی تجاویز

آپ اس رہنمآي کرنے والی دستاویز (گائڈ) کا بنيادی قسم پڑھ رہے ہيں۔ ہمارے پاس ايک جديد قسم بھی ہے جو آپ يہاں جا کر پڑھ سکتے ہيں: https://chayn.gitbooks.io/advanced-diy-privacy-for-every-woman/content/

"میری ہر کوشش کے باوجود اس نے مجهے ڈهونڈ نکالا. اب مجهے سمجھ آئ ہے کہ اس نے یہ کیسے کیا"

"واہ، واقعی اس کی وجہ سے میری آنکهوں سے پردے اٹھ گئے ہیں"

"یہ پہلی دفعہ ہے کہ کوئ اس معاملے پر روشنی ڈالنے کے قابل ہوا ہے. عام حاکمین زیاده تراس سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں..."

یہ آن لائن گائڈ کس کے لیے ہے؟

ہر کوئی، ہر جگہ. حالاںکہ یہ گائڈ ان خواتین کو ذہن میں رکھ کر لکها گیا ہے جو گهریلو تشدد کا نشانہ ہیں یا جن کا پیچها کیا جا رہا ہے، لیکن جنس، محل وقوع اور صورت حال کو قطع نظر رکهتے ہوئے اس گائڈ اور اس کے اصولوں پرعمل ہر کوئ کر سکتا ہے۔

کیا کسی کے پاس آپ کی تصاویر ہیں اور آپ جانتے نہیں ہیں کیوں اور کیسے؟ کیا وه مسلسل غیر موقع طور پر ہر اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں آپ ہوتے ہیں؟ کیا وه آپ کی زندگی کے بارے میں ایسے راز جانتے ہیں جو آپ نے صرف چند لوگوں کو ظاہر کیے ہوں؟ اگر آپ ان سوالات کا مثبت جواب دیتے ہیں، تو سمجھ جائیں کہ آپ کو نظروں میں رکها جا رہا ہے۔

اس گائڈ کا موضوع کیا ہے؟

جدید فنیات (ٹیکنالوجی) جیسے کہ موبائل فون، انٹرنیٹ، وغیره نے تشدد کرنے والوں کو اپنے نشانے کو ڈرانے، دهمکانے اور ان کا پیچها کرنے میں آسانی پیدا کر دی ہے، چاہے وه انٹرنیٹ پر ہو یا حقیقی زندگی میں۔ لیکن اچهی خبر یہ ہے کہ اپنے آپ کو محفوظ رکهنے کے لیے اقدامات لیے جا سکتے ہیں۔ اپنے خطرے کا جائزه لیں اور اس گائڈ کے بہترین مشوروں پرعمل کر کے اپنی حفاظت پر ایک بار پهر قابو پائیں۔

اس گائڈ کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟

آپ کا تعاقب بہت سارے طریقوں سے کیا جا سکتا ہے. لیکن اس کے امکانات اور کتنی آسانی سے یہ کام ہو سکتا ہے، آپ کے اور آپ کا پیچها کرنے والے کے ذاتی حالات پر منحصر ہے. مگر یہ گائڈ مکمل حل نہیں ہے۔ اس گائڈ میں شاید آپ کو ڈهونڈنے اور نشانہ بنانے کے سارے طریقے شامل نہ ہو، لیکن اس میں ہمارے سب سے بفائده مند تجاویز ہیں جس سے آپ کو خوب سہارا مل سکتا ہے۔


اگرٰ آپ پاکستان مین رہتی ہین تو آپ ھمارا انٹرنٹ کی مفت حلپلاین سے رابتا کر سکتے ھین: 0800-39393 on Monday to Friday from 9:00 a.m. to 5:00 p.m. helpdesk@digitalrightsfoundation.pk

results matching ""

    No results matching ""